اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ثقافتی یلغار کی اس روش کے تحت امریکی تنظیم "عالمی ترقی" (یو ایس ایڈ) پاکستانی اور امریکی کمپنیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستانی بچوں کے لئے ٹی وی پروگرامز پروڈیوس کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے. یو ایس ایڈ نے حال ہی میں پاکستانی اخبارات کے ذریعے ان کمپنیوں میں افراد کی بھرتی کے لئے اشتہارات بھی چھپوائے ہیں.یو ایس ایڈ نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستانی بچوں کی زبانی مہارت میں اضافہ کرنا، تنقیدی سوچ کا جذبہ ابھارنا اور مسائل و مشکلات پر غلبہ پانے کی قوت عطا کرنا ہے. تا ہم اس منصوبے کی ابتدائی سوچ امریکیوں نے دی ہے جس کی وجہ سی پاکستانی رائے عامہ میں یہ شک و تردد پایا جاتا ہے کہ گویا امریکی حکام ثقافتی یلغار کی اس روش کے ذریعے اس ملک کی نوجوان نسل کے قلب و روح پر تسلط جمانا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کے امریکہ مخالف جذبات پر غلبہ پانا چاہتے ہیں. پاکستان کے کہنہ مشق قلمکار ز.ر. جعفری کے مطابق یہ نیا منصوبہ نہیں ہے بلکہ ثقافتی یلغار کا وہی پرانا منصوبہ ہے جو نئے سانچے اور نئی شکل میں نافذ کیا جارہا ہے. ان کے بقول امریکہ ثقافتی یلغار کی اس روش کے تحت پاکستان کی نئی نسل کو جتانا چاہتا ہے کہ "دہشت گردی عوام کے مذہبی جذبات سے معرض وجود میں آتی ہے اور اگر وہ دہشت گرد نہیں بننا چاہتے تو انہیں مذہب سے دوری اختیار کرنی پڑے گی".یادرہے کہ یو ایس ایڈ نے اس چار سالہ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے دو کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کررکھا ہے.
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177198
یو ایس ایڈ ایک نئے منصوبے کے تحت پاکستان میں ثقافتی یلغار کی نئی لہر کھڑی کرنا چاہتی ہے.